Posts

Showing posts from April, 2025

موسم گرما میں کاشت ہونے والے ادویاتی پودوں کی کاشت

Image
   موسم گرما میں کاشت ہونے والے ادویاتی پودوں کی کاشت   یہاں اہم ادویاتی پودوں کی کاشت سے متعلق مختصر معلومات دی گئی ہیں۔جس میں ان کی قسم، کاشت کا طریقہ  برداشت اور آبپاشی کی ضروریات شامل ہیں۔ 1. بانچی (Psoralea corylifolia) اردو نام : بانچی انگریزی نام : Psoralea   نباتاتی خاندان : Fabaceae پھلی دار زمینی قسم : ہلکی ریتلی میرا زمین، جو اچھی نکاسی والی ہو۔ بیج کی مقدار فی ایکڑ : 5-6 کلوگرام پودوں کا درمیانی فاصلہ : قطاروں میں: 23 سینٹی میٹر پودے سے پودے تک: 8-10 سینٹی میٹر شرح نمو کا وقت : 4-5 دن وقت کاشت : مارچ سے اپریل کا مہینہ اس کی کاشت کے لیے بہترین ہے۔ برداشت فی ایکڑ : تقریباً 500 کلوگرام  سے 800 کلو گرام ۔خشک بیج آبپاشی : پہلی آبپاشی کے بعد 15 دن کے وقفے سے آبپاشی جاری رکھیں۔ موسم کے مطابق درمیانی وقفہ  میں کمی یا زیادتی کی جا سکتی ہے ۔ برداشت کا دورانیہ : جولائی سے نومبر ت...