باجرہ کی کاشت
باجرہ عمومی معلومات باجرہ دنیا بھر میں وسیع پیمانے پر کاشت کی جانے والی ایک اہم فصل ہے۔ یہ خشک سالی کو برداشت کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے . اسی لیے یہ کم بارش والے علاقوں کے لیے انتہائی موزوں ہے۔ پاکستان باجرے کافی پیداوار پیدا کرتا ہے ۔ انسانوں کی خوراک کے علاوہ اسے جانوروں کے چارے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے خشک تنے (کڑب۔ ٹانڈا۔بھوسہ ) جانوروں کو کھلانے کے کے علاوہ اینٹوں والے بھٹے پر جلانے اور گتے بنانے میں کام آتے ہیں۔ زمین باجرہ مختلف اقسام کی زمینوں میں کاشت کیا جا سکتا ہے لیکن اچھی نکاسی آب والی ریتیلی میرا زمین اس کی کاشت کے لیے بہترین ہے۔ مشہور اقسام اور ان کی پیداوار پاکستان میں باجرے کی کاشت کے لیے سرکاری تحقیقی اداروں اور نجی کمپنیوں نے بہت سی اقسام متعارف کروائی ہیں۔ ہر قسم کی اپنی خصوصیات ہیں جو مختلف علاقوں اور مقاصد (اناج یا چارہ) کے لیے موزوں ہوتی ہیں۔ ذیل میں پاکستان میں کاشت کی جانے والی چند مشہور اقسام کی مختصر خوبیوں کے ساتھ تفصیل دی گئی ہے۔ 1 ۔ سرکاری تحقیقی اداروں کی تیار کردہ اقسام یہ اقسام زیادہ تر مقامی ماحول سے مطابقت رکھتی ہی...