ادویاتی پودوں کی کاشت
تعارف:
صدیوں سے انسان اور پودوں کا ساتھ چلا آرہا ہے۔ یعنی جب سے دنیا بنی ہے۔ انسان
پودوں پر انحصار کرتا آیا ہے۔ صدیوں تک انسانوں اور جانوروں کا علاج صرف پودوں سے
ہی کیا جاتا تھا۔
تجربات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو
انگریزی دوائیں کیمیکل سے بنتی ہیں۔ان کے فائدے کے ساتھ ساتھ نقصان بھی بہت زیادہ
ہوتے ہیں۔ اسی لیےاب انسان دوبارہ قدرتی اور فطری علاج کے طریقوں کی طرف واپس آ
رہا ہے۔ یعنی پودوں سے علاج کو ترجیح دے رہا ہے۔ پودوں سے علاج سستا اور مکمل علاج
ہوتا ہے ۔ جبکہ کیمیکلز سے علاج مہنگا اور نامکمل ہوتا ہے ۔
پودوں سے تیار ہونے والی دواؤں کا
استعمال اب دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔ اس وجہ سے ان ادویاتی پودوں کی مانگ بہت
زیادہ ہو گئی ہے۔
اللہ پاک نے پاکستان کو بہت سی نعمتیں
دی ہیں۔ یہاں کی آب و ہوا اور زمینیں ایسی زرخیز ہیں کہ کسی بھی قسم کی فصل اُگائی
جا سکتی ہے۔ پاکستان میں ادویاتی پودوں کی کاشت ابھی بہت کم ہو رہی ہے۔ زیادہ تر
یہ پودے جنگلوں اور پہاڑی علاقوں سے جڑی بوٹیوں کے طور پر اکٹھے کیے جاتے ہیں۔
آج جہاں گندم، چاول، مکئی اور گنا
جیسی عام فصلوں کی پیداوار بڑھانا بہت ضروری ہے، وہیں ایسی فصلوں کو بھی رواج دینا
چاہیے جو مقدار میں شاید کم استعمال ہوتی ہوں، لیکن ان کی اہمیت کسی بھی طرح کم
نہیں ہے۔
پاکستان کی ستر فیصد آبادی گاؤں میں
رہتی ہے اور ان کا زیادہ تر انحصار پودوں سے بنی دواؤں پر ہے۔ وہ اپنے جانوروں کا
علاج بھی انہی ادویاتی پودوں سے کرتے ہیں۔ یہ پودے مختلف بیماریوں کے علاج میں بہت
فائدہ مند پائے گئے ہیں۔ یہاں تک کہ کئی ایسے پودے بھی دریافت ہوئے ہیں جو شوگر،
دل کی بیماریوں، یرقان، السر، کینسر، ٹیومر اور جگر کی کئی اہم بیماریوں میں فائدہ
مند ہیں اور ہزاروں لوگ ان سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔
عام فصلوں کی طرح ادویاتی پودوں کی
اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے گوڈی کرنا (زمین کو نرم کرنا)، مٹی چڑھانا اور
چھدرائی (فالتو پودے نکالنا) جیسے کام بہت ضروری ہیں تاکہ پیداوار میں اچھا اضافہ
ہو سکے۔
اس کے علاوہ، پودوں کو بیماریوں اور
نقصان دہ کیڑوں سے بچانا بہت اہم ہے۔ ان سے بچاؤ کے لیے جو زرعی زہریں استعمال
ہوتی ہیں، ان کا صحیح طریقے سے استعمال کرنا چاہیے۔ کوشش کرنی چاہیے کہ کیڑوں اور
بیماریوں کو کنٹرول کرنے کے لیے قدرتی یا دوسرے حیاتیاتی طریقے استعمال کیے جائیں۔
کیمیکل طریقے سے کنٹرول صرف اسی صورت میں استعمال کیا جانا چاہیے جب دوسرے طریقوں
سے کنٹرول ممکن نہ ہو۔
برداشت (فصل کاٹنا):
ادویاتی پودوں کی اچھی پیداوار حاصل
کرنے اور ان میں موجود فائدہ مند کیمیائی اجزاء کی زیادہ سے زیادہ مقدار حاصل کرنے
کے لیے فصل کو صحیح وقت پر کاٹنا بہت ضروری ہے۔
ادویاتی پودوں میں موجود کیمیائیاجزاء کی خصوصیات کو برقرار رکھنے کے لیے بھی وقت پر کٹائی بہت ضروری ہے۔
فصل کاٹتے وقت موسم کا خیال رکھنا چاہیے۔ اوس، ہوا میں زیادہ نمی اور بارش نہیں ہونی چاہیے۔ ان پودوں کو خشک کرنے کے لیے ایسی جگہ پر رکھیں جہاں نمی نہ ہو اور وہ جگہ صاف ستھری ہو۔
یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ پودے کا کون سا حصہ (جیسے پتے، جڑیں، بیج) استعمال ہوتا ہے اور اسے کب اور کتنی بار کاٹنا ہے۔
پیداوار کی سنبھال (فصل کو محفوظ
کرنا):
ادویاتی پودوں کو کاٹنے کے بعد
سنبھالنا بہت اہم ہے۔ اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ کٹائی کے دوران کسی دوسری فصل
کا بیج یا کوئی اور فالتو چیز پودوں میں شامل نہ ہو جائے۔ اس کے لیے کٹائی کے لیے
استعمال ہونے والے اوزار صاف ستھرے ہونے چاہئیں۔
پودوں کی کٹائی کے بعد انہیں اچھی طرح
صاف کر کے، ترجیحاً سایہ میں خشک کرنا چاہیے تاکہ جب انہیں سٹور کیا جائے تو زیادہ
نمی کی وجہ سے خراب نہ ہوں۔
غلام یٰسین زرعی مشیر
ہارویسٹ ہوریزن - سمارٹ گرین ایگری کلچر کہروڑ پکا





MashaAllah Behtreen kawish hay.
ReplyDeleteAisi posteen urdu mn bahut kam milti hain bray meharbani aisi posten kertaybraha kreen.
ReplyDeleteMain nay ahly kabhi urdu mn tafseely post nhee dykhe bahut achi kawish hay....
ReplyDeleteAchi posty he ye boht aur post ka intzar rhy ga
ReplyDeleteZabar dast
ReplyDeletemasha boht khobsort post he
ReplyDeleteGood post
ReplyDeleteNice post
ReplyDeleteGood post
ReplyDeleteGood
ReplyDeleteGood
ReplyDeleteGood
A
ReplyDeleteGood
ReplyDeleteGood
Good
Good
Good
ReplyDeleteGood der
ReplyDeleteVery 👍
ReplyDeleteVery 👍 Nice post 🏣 sir
ReplyDeleteNice post
ReplyDeleteGood post
ReplyDeleteNice post
ReplyDeleteGood
ReplyDeleteDear sir very good post
ReplyDeleteIts good thanks for posting
ReplyDeleteMashaAllah sain
ReplyDeleteGood
ReplyDeleteIts good post for akistani farmwrs
ReplyDeleteVery nice post dear
ReplyDeleteGood post
ReplyDeletegood
ReplyDeleteGood
ReplyDeleteMashaAlla Jananb ny bahut Acha kam start kia hy allah Ap ky relm Main Izafa Fermaay awr hum kashat karoN ko jadeed kashat kari apny ki aur Ap jaisay mahreen ki qader krny ki tofeeq day Ameen .
ReplyDelete