پاکستان میں ادویاتی پودوں کی کاشت۔ معاشی خوشحالی کا نیا راستہ

 پاکستان میں ادویاتی پودوں کی کاشت

 کسانوں کے لیے معاشی بد حالی سے چھٹکارا پانے اور  معاشی خوشحالی کا نیا راستہ

پاکستان میں ادویاتی پودوں کی کاشت۔ معاشی خوشحالی کا نیا راستہ

پاکستان میں زراعت کے شعبے کو جدید بنانے کی بہت ضرورت ہے- اور ادویاتی پودوں کی کاشت ایک ایسا شعبہ ہے۔ جو کسانوں کی خوشحالی  میں بہتری لا سکتا ہے۔ اس سے نہ صرف کسانوں کو مالی فائدہ ہو گا بلکہ ہارویسٹ ہوریزن  اور سمارٹ گرین ایگریکلچر کے ذریعے پاکستان دنیا میں اپنی ایک منفرد پہچان بھی بنا سکتا ہے۔ (انشاءاللہ ) لیکن یہ کام ایک دن میں یا  چند دنوں میں نہیں ہوگا ۔ اس کے لئے کسان کو اس کے  وقت نکالنا ہو گا ۔ تا کہ وہ اس کے بارے میں مکمل جان سکے ۔ علم کےبغیر سوائے نقصان کے کچھ نہیں ملے گا ۔ ایک وقت تھا جب میں یعنی غلام یاسین کسان کو  ٹنل کاشتکاری کے بارے میں بتایا کرتا تھا ۔ اور بہت کوشش کرنے کے باوجود بھی کاشت کار نہیں مانتے تھے ۔اُلٹا مجھے کچھ کاشتکار غلط بھی کہتے تھے ۔جن کاشت کاروں نے اس وقت  میری بات سنی کہیں سے بھی ٹنل کاشتکاری کے بارے میں سیکھا اوراسے اپنا یا تو آج وہ کاشتکار معاشی بد حالی سے نکل چکے ہیں ۔ آپ کے آس پاس ایسے بہت کاشتکار موجود ہیں ۔ اور کچھ بڑے کاشت کاروں نے  ٹنل کاشت کاری کا علم جانے بغیر کاشتکاری کی تو انہیں بھی نقصان اُٹھا نا پڑا اور ایک یا دو سیزن میں اپنا ٹنل کا سما ن نقصان کے ساتھ فروخت کرنا پڑا ۔ اب ہر کاشت کار کی خوعاہش ہے کہ میں ٹنل کاشتکاری کروں ۔ ایسے ہی اب میں اپنے کاشت کار دوستوں کو ہارویسٹ ہوریزن اور سمارٹ گریں ایگری کلچر کے پلیٹ فارم سے ادویات پودا جات کی کاشت و برداشت کے بارے میں سیکھانے اور خوشحالی بحکم خدا دلانے کی کوشش کر رہا ہوں ۔ اور کچھ کاشتکار  میرے ساتھ  چل رہے ہیں اور وہ خوش ہیں ۔

ادویاتی پودوں کی کاشت ایک بہترین موقع

پاکستان میں ادویاتی پودوں کی کاشت۔ معاشی خوشحالی کا نیا راستہ


پاکستان کی زمین اور آب و ہوا بہت سے ادویاتی پودوں کی کاشت کے لیے بہترین ہےان میں سے چند کے نام پیش خدمت ہیں ۔ مزید رابطہ کر کے معلومات لی جا سکتی ہیں ۔

  • لیونڈر
  • الائچی
  • تلسی
  • آملہ
  • ہراڑ
  • لسوڑا
  • ٹی ٹری
  • کیمومائل (گل بابونہ)
  • مورنگا
  • نیم
  • ارجن
  • بل گری
  • ہائی بسکس
  • ایلوویرا
  • املتاس
  • جنکو بائی لوبا
  • ریٹھا
  • سکا کائی
  • اونٹ کٹارا
  • ملک تھسل
  • بھکڑا
  • ملٹھی
  • جنسنگ
  • زیرہ
  • اجوائن
  • اسپغول
  • خشخاش
  • کلونجی
  • بابچی
  • قلقل

یہ پودے صرف دوائیں بنانے میں ہی نہیںبلکہ قدرتی علاج۔ ہربل کاسمیٹکس (قدرتی حسن کی مصنوعات) اور فوڈ سپلیمنٹس (غذائیاجزاء) کی تیاری میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔


ہارویسٹ ہوریزن اورسمارٹ گرین ایگریکلچر

 کسانوں کے لیے اضافی آمدنی کا زریعہ بن سکتا ہے !

ادویاتی پودوں کی کاشت کوکسان بھائی  ہارویسٹ ہوریزن اورسمارٹ گرین ایگریکلچر کے ساتھ ملکر ایک منفرد اور منافع بخش ماڈل بناسکتے ہیں ۔

پاکستان میں ادویاتی پودوں کی کاشت۔ معاشی خوشحالی کا نیا راستہ


ہارویسٹ ہوریزن اورسمارٹ گرین ایگریکلچر کیا ہے؟

یہ دو نام ہیں اور یہ دونوں نام  زرعی مشورے اور کسان کی راہنمائی کے لئے کام کرتے ہیں ۔

ہربل پودے کاشت کر کے کیا ہوگا ؟

اس  میں کسان اپنے فارم کو ہربل فارم میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ یہاں لوگ نئی فصلیں دیکھنے آئیں گے ۔  قدرتی علاج کروانےکی غرض سے ضروری خالص جڑی بوٹیاں خرینے آئیں گے ۔   نئے کاشتکاری ان پودوں کے بیج اور قلمیں  وغیرہ خرینے آئیں گے ۔ اور کچھ  صحت مند ماحول میں کچھ وقت گزارنے سکون  کے لیے آ ئیں گے۔

  • ہربل کیمپنگ   :

ان ہربل فارمز پر ہم آنے والے کسانوں کو اپنے ایک ہربل ادویات بنانے والے ادارے شنگرف ہربل ایکس کے تعاون سے  کاشت شدہ ہربل پودوں اور درختوں سے بننے والی ادویات  اور ان کے فوائد کے بارے میں بتا کر ان کی فروختگی میں اضافہ کر سکتے ہیں ۔

  • ہربل ورکشاپس  :

شنگرف ہربل ایکس کے تعاون سے ہم  لوگوں کو مختلف جگہوں پر ورکشاپس کے ذریعہ  ادویاتی پودوں سے مختلف چیزیں کیسے بنائی جاتی ہیں۔ نسخہ جات ۔تیاری کے طریقہ جات ۔ فوائد و استعمالات ۔


معاشی فوائد

اس ماڈل سے کسانوں کو کئی طرح کے معاشی فوائد حاصل ہوں گے:

1.   ڈبل آمدنی: ادویاتی پودوں کو بیچنے کے علاوہ  بیج کی فروخت سے  آمد ن میں اضافہ ہو گا ۔

2.    برآمدی مواقع: ان پودوں اور ان سے بننے والی مصنوعات کو بیرون ملک بیچ کر ملک کے لیے زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔

3.   روزگار کے مواقع: مقامی لوگوں کے لیے پودوں کی کاشت۔ انہیں پروسیس کرنے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔


ادویاتی پودوں کی کاشت اور ہارویسٹ ہوریزن ۔سمارٹ گرین ایگریکلچر کا ساتھ  کسانوں کے لیے ایک انقلابی قدم ہو سکتا ہے۔ یہ نہ صرف کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرے گا بلکہ پاکستان کو عالمی  نقشے پر بھی ایک خاص مقام دلائے گا۔

پاکستان میں ادویاتی پودوں کی کاشت۔ معاشی خوشحالی کا نیا راستہ


اب وقت ہے کہ ہم ادویاتی پودوں کو  ہارویسٹ ہوریزن اورسمارٹ گرین ایگریکلچر کے ساتھ مل کر کاشت کر کے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے خواب کو پورا کریں ۔

غلام یٰسین آرائیں  کہروڑ پکا

کاشت سے برداشت تک کسان کے ساتھ

 



Comments

  1. ملازم خان کوٹ مٹھنJune 4, 2025 at 3:19 AM

    اسلام علیکم جناب حکیم صاحب ماشاءاللہ ۔ آللہ آپ کے علم میں اضافہ فرمائے آمین ۔ اپ نے واقعی ٹنل فارمنگ میں بہت محنت کی ہے آج اللہ کا کرم بہت سے کاشتکاران آپ کو دعائیں دے رہے ہیں ۔ اپ ہمت سے کام لیں ۔اپ کامیاب ہوں گے ۔ آپ کی اس محنت سے فائدہ تو ہم کسانوں کا ہی ہے ۔

    ReplyDelete
    Replies
    1. بہت بہت شکریہ جناب ۔ یہ آپ کی محبت ہے ۔

      Delete
  2. شاہد چوہدری دیپال پٌورJune 4, 2025 at 3:21 AM

    جی اپ کی پوست پڑھی ہے ۔بہت معلوماتی پوسٹ ہے ۔ لیکن آج کل لوگ پڑھتے کم ہیں اور سنتے اور دیکھتے زیادہ ہیں ۔ اس پر بھی کچھ غور کریں ۔

    ReplyDelete
  3. MashaALLAH its very good and Informatic Post ....

    ReplyDelete
  4. its Good post

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

کلکل کی کاشت

ادویاتی پودوں کی کاشت

موسم گرما میں کاشت ہونے والے ادویاتی پودوں کی کاشت