کلونجی کی کاشت و برداشت

کلونجی کاشت اور برداشت

کلونجی (Nigella Sativa) ایک سالانہ پودا ہے جو اپنی بیجوں (seeds) کے لیے کاشت کیا جاتا ہے۔

جسے مصالحے اور ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے۔

آب و ہوا اور زمین:

آب و ہوا: کلونجی کو معتدل اور گرم آب و ہوا کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ ہلکی سردی اور خشک موسم کو برداشت کر لیتی ہے۔

زمین: بہترین پیداوار کے لیے زرخیز اچھی نکاسی والی  زمین درکار ہوتی ہے۔ زمین کا pH 6.0 سے 7.0 کے درمیان ہونا چاہیے۔

زمین کی تیاری (Land Preparation)

زمین کو ہل چلا کر اچھی طرح نرم اور ہموار کر لیں۔

آخری ہل چلانے سے پہلے گوبر کی کھاد (Farm Yard Manure - FYM) یا دیگر نامیاتی کھاد (Organic Manure) ڈالیں تاکہ زمین کی زرخیزی بڑھے۔

کاشت کا وقت (Sowing Time)

کلونجی کی کاشت کا بہترین وقت  1 اکتوبر سے  نومبر کے وسط  اول وقت ہے ۔ کچھ کاشت کارجنوبی پنجاب میں 15 دسمبر تک کاشت   کرتے ہیں ۔  لیٹ کاشت سے  پیداوا  کم ہوجاتی ہے ۔


بیج اور بونے کا طریقہ :

بیج کی مقدار: ایک ایکڑ کے لیے تقریباً 4 سے 8 کلوگرام بیج کافی ہوتا ہے۔

بونے کا طریقہ:

کھیلیاں :

کھیلیوں پر بذریعہ چوپا  4 کلو فی ایکڑ بیج لگایا جاتا ہے ۔ کھیلیاں  کپاس والے پلانٹر اور مکئی والے پلانٹر سے نکالی جا سکتی ہیں ۔ دونو کامیاب ہیں ۔

ڈرل کاشت :  کلونجی کو بزریعہ ڈرل بھی کاشت کیا جاسکتا ہے ۔ ( گندم والی ڈرل )

چھٹہ کاشت : کلونجی کو بزریعہ چحٹہ  ( گپ چھٹ اور وتر چھٹہ ) کاشت کیا جاتا ہے ۔

بیجوں کا  قطار سے قطار کا فاصلہ تقریباً 30 سے 45 سینٹی میٹر (12 سے 18 انچ) ہونا چاہیے۔

پودے سے پودے کا فاصلہ تقریباً 15 سینٹی میٹر (6 انچ) رکھنا چاہیے۔

بیج کو زمین میں 1.5 سے 2 سینٹی میٹر گہرائی میں دبانا چاہیے۔

بیج کا علاج:

بوائی سے پہلے بیج کو فنگس سے بچانے والی دوا  سے ضرور علاج کر لیں۔ مزید رہنمائی کے لئے ہارویسٹ ہوریزن کے زرعی ماہرین سے رابطہ کریں

فصل کی دیکھ بھال :

پانی/آبپاشی:

پانی کاشت کے طریوہ کے مطابق لگا یا جاتا ہے ۔

اس کے بعد ضرورت کے مطابق وقفے وقفے سے پانی دیتے رہیں۔ پھول آنے اور بیج بننے کے مرحلے پر پانی کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔ زیادہ پانی فصل کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

کھادیں : فاسفورس اور پوٹاشیم کھادیں (P & K) بوائی کے وقت ڈالیں۔ نائٹروجن کھاد کو دو حصوں میں تقسیم کریں— آدھا بوائی کے وقت اور باقی آدھا پہلی یا دوسری آبپاشی کے وقت ڈالیں۔

جڑی بوٹیوں کی تلفی : جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے ایک یا دو بار ہاتھ سے گوڈی کرنا ضروری ہے۔ کیمیکل جڑی بوٹی مار ادویات بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔ لیکن کسی  زرعی ماہر کے مشورے سے۔

برداشت:

وقت: کلونجی کی فصل تقریباً 120  دن میں تیار ہو جاتی ہے۔  لیکن موسمی حالات کے پیش نظر وقت 15 سے 30 دن زیادہ بھی لگ سکتا ہے ۔

نشانی: جب پودے کا رنگ پیلا یا بھورا ہونا شروع ہو جائے اور بیجوں کے پھل سوکھ کر بھورے ہو جائیں۔ تو یہ برداشت کے لیے تیار ہے۔

مزید ہارویسٹ ہوریزن کے زرعی ماہر یا آپ کے ذاتی زرعی کنسلٹنٹ کو دیکھا کر فصل کے پکنے کا مشورہ کریں

طریقہ: پودوں کو زمین کی سطح کے قریب سے کاٹ لیا جاتا ہے۔

گہائی اور ذخیرہ :

سکھانا: کٹے ہوئے پودوں کو چھوٹے بنڈلوں میں باندھ کر صاف جگہ پر 4 سے 5 دن کے لیے اچھی طرح سکھایا جاتا ہے۔

گہائی: خشک ہونے کے بعد بنڈلوں کو ڈنڈے سے پیٹ کر یا تھریشر  کے ذریعے بیج نکال لیے جاتے ہیں۔

صفائی: بیجوں کو پھوکے اور کچرے سے اچھی طرح صاف کیا جاتا ہے۔

ذخیرہ: صاف شدہ اور مکمل طور پر خشک بیجوں کو نمی سے پاک ٹھنڈی جگہ پر ہوا بند بیگز یا کنٹینرز میں ذخیرہ کیا جاتا ہے۔

اوسط پیداوار:

اچھی دیکھ بھال اور زرخیز زمین کے ساتھ کلونجی کی پیداوار کم سے کم  400 اور زیادہ سے زیادہ  800 کلوگرام فی ایکڑ تک ہو تی ہے۔  کلونجی میں پیداواری صلاحیت 1200 کلو تک ہوتی ہے ۔

غلام یٰسین آرائیں ۔ زرعی مشیر ہارویسٹ ہوریزن کہروڑ پکا۔ 

 

@font-face { font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq'; src: url('URL_TO_YOUR_FONT_FILE.woff2') format('woff2'), url('URL_TO_YOUR_FONT_FILE.woff') format('woff'); font-weight: normal; font-style: normal; } body, p, h1, h2, h3, h4, .post-body, .post-title { font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq', 'Noto Nastaliq Urdu', serif;

Comments

Popular posts from this blog

کلکل کی کاشت

ادویاتی پودوں کی کاشت

موسم گرما میں کاشت ہونے والے ادویاتی پودوں کی کاشت