موسم گرما میں کاشت ہونے والے ادویاتی پودوں کی کاشت

  موسم گرما میں کاشت ہونے والے ادویاتی پودوں کی کاشت  

موسم گرما میں کاشت ہونے والے ادویاتی پودوں کی کاشت


یہاں اہم ادویاتی پودوں کی کاشت سے متعلق مختصر معلومات دی گئی ہیں۔جس میں ان کی قسم، کاشت کا طریقہ

 برداشت اور آبپاشی کی ضروریات شامل ہیں۔


1. بانچی (Psoralea corylifolia)

  • اردو نام: بانچی
  • انگریزی نام: Psoralea  
  • نباتاتی خاندان: Fabaceae پھلی دار
  • زمینی قسم: ہلکی ریتلی میرا زمین، جو اچھی نکاسی والی ہو۔
  • بیج کی مقدار فی ایکڑ: 5-6 کلوگرام
  • پودوں کا درمیانی فاصلہ:
    • قطاروں میں: 23 سینٹی میٹر
    • پودے سے پودے تک: 8-10 سینٹی میٹر
  • شرح نمو کا وقت: 4-5 دن
  • وقت کاشت: مارچ سے اپریل کا مہینہ اس کی کاشت کے لیے بہترین ہے۔
  • برداشت فی ایکڑ: تقریباً 500 کلوگرام  سے 800 کلو گرام ۔خشک بیج
  • آبپاشی:پہلی آبپاشی کے بعد 15 دن کے وقفے سے آبپاشی جاری رکھیں۔ موسم کے مطابق درمیانی وقفہ  میں کمی یا زیادتی کی جا سکتی ہے ۔
  • برداشت کا دورانیہ: جولائی سے نومبر تک فصل برداشت کے لیے تیار ہو جاتی ہے۔

مزید معلومات: بانچی ایک اہم ادویاتی پودا ہے جس کے بیج مختلف بیماریوں کے علاج میں استعمال ہوتے ہیں۔ مکمل معلومات اور طریقہ کاشت ۔بیج کی دستیابی اور برداشت کے بعد فروخت  اسی ویب سائیٹ پر موجود ہے ۔

2. تلسی (Ocimum sanctum)

  • اردو نام: تلسی
  • انگریزی نام : Holy basil
  • نباتاتی خاندان: Lamiaceae
  • زمینی قسم: میرا زمین جس میں پانی کا نکاس اچھا ہو۔
  • بیج کی مقدار فی ایکڑ: 5-6 کلوگرام
  • پودوں کا درمیانی فاصلہ:
    • قطاروں میں: 23 سینٹی میٹر
    • پودے سے پودے تک: 14-15 سینٹی میٹر
  • شرح نمو کا وقت: تقریباً 3 دن
  • وقت کاشت: فروری سے اپریل کے مہینے میں اس کی کاشت کی جا سکتی ہے۔
  • برداشت فی ایکڑ: تقریباً 300-400 کلوگرام۔ خشک پتے اور پھول
  • آبپاشی: بمپر پھوار کا استعمال کریں۔ پہلی آبپاشی کے بعد، 15 دن کے وقفے سے آبپاشی جاری رکھیں۔
  • برداشت کا دورانیہ: ستمبر سے اکتوبر کے مہینے میں فصل برداشت کے لیے تیار ہوتی ہے۔

مزید معلومات: تلسی ایک مقدس اور اہم ادویاتی پودا ہے جس کے پتوں اور پھولوں میں بہت سے طبی فوائد پائے جاتے ہیں۔ اسے گھروں اور کھیتوں میں آسانی سے اگایا جا سکتا ہے۔ مکمل معلومات اور طریقہ کاشت ۔بیج کی دستیابی اور برداشت کے بعد فروخت   اور قیمت خرید و فروخت اسی ویب سائیٹ پر موجود ہے ۔

 


3. قلفہ (Portulaca oleracea)

  • اردو نام: قلفہ
  • انگریزی نام: Parslane
  • نباتاتی خاندان: Portulacaceae
  • زمینی قسم: میراثی زمین اس کی کاشت کے لیے موزوں ہے۔
  • بیج کی مقدار فی ایکڑ : 2 سے3 کلوگرام
  • پودوں کا درمیانی فاصلہ:
    • قطاروں میں: 23 سینٹی میٹر
    • پودے سے پودے تک: 15-20 سینٹی میٹر
  • شرح نمو کا وقت:   3 سے2 دن
  • وقت کاشت: مارچ سے جون کے مہینے تک اس کی کاشت کی جا سکتی ہے۔
  • برداشت فی ایکڑ: تقریباً 70-80 من ۔سبز پتے اور تنے
  • آبپاشی: گرمیوں میں ہر ہفتے پانی دینا ضروری ہے۔
  • برداشت کا دورانیہ: جون سے اگست تک اس کی برداشت کی جا سکتی ہے۔

مزید معلومات: قلفہ ایک غذائیت سے بھرپور سبزی ہے جس میں ادویاتی خصوصیات بھی موجود ہیں۔ یہ گرمیوں کی فصل ہے اور اسے زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ مکمل معلومات اور طریقہ کاشت ۔بیج کی دستیابی اور برداشت کے بعد فروخت   اور قیمت خرید و فروخت اسی ویب سائیٹ پر موجود ہے ۔


4۔کلکل یا قلقل  (Cardiospermum halicacabum)

  • اردو نام: کلکل
  • انگریزی نام: Balloon vine
  • نباتاتی خاندان: Sapindaceae
  • زمینی قسم: میرازمین اس کے لیے مناسب ہے۔
  • بیج کی مقدار فی ایکڑ: 5-6 کلوگرام
  • پودوں کا درمیانی فاصلہ:
    • قطاروں میں: 23 سینٹی میٹر
    • پودے سے پودے تک: 7-8 سینٹی میٹر
  • شرح نمو کا وقت: 3-4 دن
  • وقت کاشت: فروری سے مارچ کا مہینہ اس کی کاشت کے لیے اچھا ہے۔
  • برداشت فی ایکڑ: تقریباً 150-200 کلوگرام (پھل اور پتے)
  • آبپاشی: بمپر پھوار کا استعمال کریں۔ پہلی آبپاشی کے بعد، 15 دن کے وقفے سے آبپاشی کریں۔
  • برداشت کا دورانیہ: اکتوبر سے دسمبر تک فصل برداشت کی جا سکتی ہے۔

5  ۔نیازبو  (Ocimum basilicum)

  • اردو نام: نیازبو
  • انگریزی نام: Sweet basil-cum
  • نباتاتی خاندان: Lamiaceae (نعناع خاندان)
  • زمینی قسم: میرا زمین
  • بیج کی مقدار فی ایکڑ: 2/3-4 کلوگرام
  • پودوں کا درمیانی فاصلہ:
    • قطاروں میں: 23 سینٹی میٹر
    • پودے سے پودے تک: 30x30 سینٹی میٹر
  • شرح نمو کا وقت:   3 سے 4 دن
  • وقت کاشت: اپریل-مئی کا مہینہ اس کی کاشت کے لیے موزوں ہے۔
  • برداشت فی ایکڑ: 400 کلوگرام ۔سبز پتے
  • آبپاشی: پہلی آبپاشی 15 دن کے وقفے سے۔
  • برداشت کا دورانیہ: ستمبر تا اکتوبر

مزید معلومات: نیازبو ایک خوشبودار پودا ہے جو کھانوں اور ادویات میں استعمال ہوتا ہے۔ اس کی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔


6۔ملٹھی (Glycyrrhiza glabra)

  • اردو نام: ملٹھی
  • انگریزی نام: Liquorice
  • نباتاتی خاندان: Fabaceae  پھلی دار
  • زمینی قسم: میرا زمین
  • بیج کی مقدار فی ایکڑ:  20 سے 30 ہزار جڑیں
  • پودوں کا درمیانی فاصلہ:
    • قطاروں میں: 23 سینٹی میٹر
    • پودے سے پودے تک: 120x45 سینٹی میٹر
  • شرح نمو کا وقت: 3-4 سال
  • وقت کاشت: مارچ کا مہینہ اس کی کاشت کے لیے بہتر ہے۔
  • برداشت فی ایکڑ:  5 ٹن  ۔تازہ جڑیں
  • آبپاشی:  پہلی آبپاشی 15 دن کے وقفے سے۔
  • برداشت کا دورانیہ: 3 تا 4 سال بعد

مزید معلومات: ملٹھی اپنی میٹھی جڑوں کے لیے مشہور ہے اور یہ کھانسی اور گلے کی خراش کے علاج میں استعمال ہوتی ہے۔ اس کی نشوونما میں زیادہ وقت لگتا ہے۔


7. ہلدی (Curcuma longa)

  • اردو نام: ہلدی
  • انگریزی نام: Turmeric
  • نباتاتی خاندان: Zingiberaceae  ادرک خاندان
  • زمینی قسم: میرا زمین
  • بیج کی مقدار فی ایکڑ: 12 سے 15 من   گانٹھیں
  • پودوں کا درمیانی فاصلہ:
    • قطاروں میں: 23 سینٹی میٹر
    • پودے سے پودے تک: 30-60 سینٹی میٹر
  • شرح نمو کا وقت: 12-15 دن پہلی سرونگ میں
  • وقت کاشت: اپریل-مئی کا مہینہ اس کی کاشت کے لیے مناسب ہے۔
  • برداشت فی ایکڑ: 100سے150من گانٹھیں  ہلدی 30 من سے 50 من
  • آبپاشی: ہر ہفتے پانی دیں اور سرونگ کے بعد 15 دن کے وقفے سے

8۔کالی زیری (Veronia anthelmintica)

  • اردو نام: کالی زیری
  • انگریزی نام: Veronia
  • نباتاتی خاندان: Asteraceae گل داؤدی خاندان
  • زمینی قسم: میرازمین
  • بیج کی مقدار فی ایکڑ:  2 سے 3 کلوگرام
  • پودوں کا درمیانی فاصلہ:
    • قطاروں میں: 23 سینٹی میٹر
    • پودے سے پودے تک: 22 سے 60  سینٹی میٹر
  • شرح نمو کا وقت: 10-12 دن
  • وقت کاشت: فروری کا مہینہ اس کی کاشت کے لیے بہتر ہے۔
  • برداشت فی ایکڑ: 180 سے 150  کلوگرام ۔بیج
  • آبپاشی: اوائل پرنگت پر پھر 15 دن کے وقفے سے۔
  • برداشت کا دورانیہ: جون تا جولائی

مزید معلومات: کالی زیری کے بیج مختلف بیماریوں کے علاج میں استعمال ہوتے ہیں۔ اس کی کاشت نسبتاً آسان ہے۔


9. آملہ (Phyllanthus emblica)

  • اردو نام: آملہ
  • انگریزی نام: Indian Gooseberry
  • نباتاتی خاندان: Phyllanthaceae
  • زمینی قسم: مختلف قسم کی زمینوں میں اگایا جا سکتا ہے۔
  • بیج کی مقدار فی ایکڑ: 3 کلوگرام ۔پودے
  • پودوں کا درمیانی فاصلہ:
    • قطاروں میں: 8-10 میٹر
    • پودے سے پودے تک: 30 سے 30 میٹر
  • شرح نمو کا وقت: پودا لگانے کے بعد کئی سال لگتے ہیں۔
  • وقت کاشت: فروری یا مارچ کا مہینہ پودے لگانے کے لیے مناسب ہے۔
  • برداشت فی ایکڑ: 60-40 کلوگرام فی پودا ۔پھل
  • آبپاشی: 25 دن کے وقفے سے۔
  • برداشت کا دورانیہ: نومبر تا جنوری

مزید معلومات: آملہ وٹامن سی سے بھرپور پھل ہے اور اس کے بہت سے طبی فوائد ہیں۔ یہ ایک دراز عمر درخت ہے اور پھل دینے میں وقت لیتا ہے۔


10. ادرک (Zingiber officinale)

  • اردو نام: ادرک
  • انگریزی نام: Ginger
  • نباتاتی خاندان: Zingiberaceae ادرک خاندان
  • زمینی قسم: میرا زمین
  • بیج کی مقدار فی ایکڑ: 12 سے 18 من  ۔کنڈیاں
  • پودوں کا درمیانی فاصلہ:
    • قطاروں میں: 20 سینٹی میٹر
    • پودے سے پودے تک: 45سے15 سینٹی میٹر
  • شرح نمو کا وقت: 10-15 دن کنڈیوں کی نشوونما
  • وقت کاشت: فروری یا مارچ کا مہینہ اس کی کاشت کے لیے مناسب ہے۔
  • برداشت فی ایکڑ: 100 سے 140 من  ۔تازہ ادرک
  • آبپاشی: 20 دن کے وقفے سے۔
  • برداشت کا دورانیہ: دسمبر تا جنوری

11 ۔کوار گندل  (Aloevera)

  • اردو نام: کوار گندل
  • انگریزی نام: Aloevera
  • نباتاتی خاندان: Asphodelaceae
  • زمینی قسم: میرا اور  ریتلی
  • بیج کی مقدار فی ایکڑ: پودے لگائے جاتے ہیں
  • پودوں کا درمیانی فاصلہ: قطاروں میں - ، پودوں کا فاصلہ -
  • شرح نمو کا وقت: 5 سے 15 دن
  • وقت کاشت: فروری یا مارچ کا مہینہ پودے لگانے کے لیے مناسب ہے۔
  • برداشت فی ایکڑ:  2 سے 5 ٹن ۔پتے اور 2 ٹن جل
  • آبپاشی: پہلی آبپاشی کے بعد 30 دن کے وقفے سے، ہر سال بعد پہلی آبپاشی جلد کی جاتی ہے۔
  • برداشت کا دورانیہ: سال بھر بعد پہلی کٹائی شروع ہو جاتی ہے۔

مزید معلومات: کوار گندل اپنے طبی فوائد کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔ اس کے پتوں کا جیل جلد اور بالوں کے لیے بہت مفید ہے۔


12۔ پودینہ (Mentha viridis)

  • اردو نام: پودینہ
  • انگریزی نام: Mint
  • نباتاتی خاندان: Lamiaceae  نعناع خاندان
  • زمینی قسم: زیادہ میرا زمین
  • بیج کی مقدار فی ایکڑ: پودے لگائے جاتے ہیں
  • پودوں کا درمیانی فاصلہ: قطاروں میں - ، پودوں کا فاصلہ -
  • شرح نمو کا وقت: - 5 دن
  • وقت کاشت: زیادہ گرمی کے موسم کے علاوہ کسی بھی وقت کاشت کی جا سکتی ہے۔
  • برداشت فی ایکڑ: 80 سے 100من ۔سبز پتے ہر کٹائی پر
  • آبپاشی: پہلی آبپاشی کے بعد 20 دن کے وقفے سے۔
  • برداشت کا دورانیہ: موسم کے لحاظ سے مختلف اوقات میں کٹائی کی جاتی ہے۔

 

Comments

  1. Behtreen malppmat lkhi hain

    ReplyDelete
  2. Very nice dear

    ReplyDelete
  3. Boht zabar dast post he aur post ka intzar rhy ga

    ReplyDelete
  4. Kamal ki ost hay janab

    ReplyDelete
  5. شاہ بہرام جمال چوکMay 15, 2025 at 11:12 PM

    ماشاءاللہ

    ReplyDelete
  6. اللہ ڈتہ 76 سولگیاں والاMay 15, 2025 at 11:13 PM

    بہترین

    ReplyDelete
  7. محمد زاہد پاکستان کمیشن شاپ وجھیاں والاMay 15, 2025 at 11:15 PM

    استاد محترم بہتری اور اج کی ضرورت کے مطابق پوسٹ کی ہے ۔

    ReplyDelete
  8. Ahmad Shair Khan 76 Chack jamal chowckMay 15, 2025 at 11:16 PM

    MashaAllah very best post .good .

    ReplyDelete
  9. Ch Muneer 104 ChannuMay 15, 2025 at 11:18 PM

    Sahib ji sano tay kidi dasia ve nai tay changia changia posta lai pay ho .

    ReplyDelete
  10. Master Tufail 109 Resala channuMay 15, 2025 at 11:19 PM

    Good MashaAllah

    ReplyDelete
  11. Sir boht achi post he aur kab ay gi

    ReplyDelete
  12. its very nice Post

    ReplyDelete

Post a Comment